0
Thursday 2 Jun 2011 13:24

معروف صحافی سلیم شہزاد، فاٹا میں حقانی اور طالبان کے کرتوتوں کو منظر عام پر لانے کی پاداش میں قتل

معروف صحافی سلیم شہزاد، فاٹا میں حقانی اور طالبان کے کرتوتوں کو منظر عام پر لانے کی پاداش میں قتل
پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ پابندیوں کے باوجود بارہا پاراچنار کے حقائق منظر عام پر لانے والے صحافی سلیم شہزاد کو اسلام آباد میں شہید کر دیا گیا۔ صحافی سلیم شہزاد نے فاٹا پر اپنی ہر رپورٹ میں پاراچنار کے حقائق کا ذکر کیا تھا۔ جب کہ لنک میں دی ہوئی رپورٹ میں پاراچنار فسادات میں حقانی گروپ کی شمولیت کا ذکر کیا تھا۔ صحافی سلیم شہزاد کی شہادت پر پاراچنار کے عوامی و سماجی حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایجنسیوں کا کارنامہ قرار دیکر اسے ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے نیوز اداروں نے بھی ایسے ہی خدشات کا اظہار کیا ہے جس پر پاکستان کے بعض خفیہ اداروں نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ چند ماہ قبل سلیم شہزاد کے ساتھ ملاقات میں اس خفیہ ادارے نے اپنے تحفظات اور شکایات کا اظہار کیا تھا۔ چنانچہ  بہت سے ادارے سلیم شہزاد کے قتل کو یہی ملاقات قرار دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے 2008ء میں پشاور میں ایک نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف کامل سید مشہدی کو اس رپورٹ کے چند منٹ بعد شہید کر دیا گیا تھا۔ جب اس نے پاراچنار پر حملے کے لئے بگن لوئر کرم میں طالبان سمیت بیت اللہ محسود کی موجودگی کی خبر بریک کی تھی۔ 
آخر میں دیئے گئے سلیم شہزاد کی حق گوئی پر مبنی نیوز لنک سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسے کیوں قتل کیا گیا، جس میں اس نے پاراچنار فسادات میں حقانی گروپ کی شمولیت کا ذکر کیا ہے۔ صحافی سلیم شہزاد کی شہادت پر پاراچنار کے عوامی اور سماجی حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔
http://www.atimes.com/atimes/South_Asia/LF30Df03.html
خبر کا کوڈ : 76308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش