0
Tuesday 27 Nov 2018 22:41

کراچی، رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ واپس

کراچی، رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ واپس
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے رہائش کی جگہ پر قائم اسکولوں اور تجارتی سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے متعلقہ نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کردیئے تھے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ جو اسکول رہائشی علاقوں میں قائم ہیں وہ فوری بند کردیں کیونکہ رہائش کی جگہ پر کاروبار کرنا اور جگہ کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنا جرم ہے۔ تاہم چند گھنٹے گزر جانے کے بعد ہی سندھ حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں اسکول کام کر سکتے ہیں تاہم اسکول کے لئے خاص پیمائش کے گھروں کی اجازت ضروری ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ مطلوبہ پیمائش سے کم قائم گھروں میں اسکولوں کو نوٹس دیئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کی چھٹی کے بعد کسی بھی کاروائی کا ارادہ نہیں ہے اور والدین پریشان نہ ہوں، اسکول معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 763578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش