0
Thursday 2 Jun 2011 16:13

پاکستان القاعدہ کے رہنما اسامہ کو پناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو امریکہ اربوں ڈالر کی پاکستانی امداد کو ختم کر دے گا، امریکی اخبار کا دعویٰ

پاکستان القاعدہ کے رہنما اسامہ کو پناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو امریکہ اربوں ڈالر کی پاکستانی امداد کو ختم کر دے گا، امریکی اخبار کا دعویٰ
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے امریکی حکام نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان القاعدہ کے رہنما اسامہ کو پناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو امریکہ اربوں ڈالر کی پاکستانی امداد کو ختم کر دے گا۔ پاکستان فوج نے 11 ستمبر 2001ء کے بعد ملٹری سے اسلامی انتہا پسند فوجیوں کو نکالنا شروع کر دیا تھا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی برادری سمجھتی ہے کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، اور یہ کہ اعلیٰ حکام کو اسامہ کی موجودگی کا براہ راست علم تھا۔ امریکی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے لئے امریکی حملہ اور ہائی سیکورٹی والی جگہوں پر عسکریت پسندوں کے حملے سے پریشان اعلٰی فوجی حکام کو اس صورت حال نے مزید پریشان کر دیا ہے کہ فوج کی صفوں میں اسلامی انتہا پسند موجود ہیں جو ریاست کے خلاف مہم میں عسکریت پسندوں کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ تشویش ناک صورتحال ملٹری اکیڈمی سے ایک میل سے بھی کم فاصلے پر اسامہ بن لادن کے قتل کے بعد سے شدید ہو گئی۔
گزشتہ ہفتے کراچی میں نیول بیس میں مسلح مزاحمت کاروں کی دراندازی سے یہ بات یقینی ہو گئی ہے کہ اس حملے میں اندرونی طور پر مدد کی گئی، جس سے یہ خدشات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ پاکستانی حکومت کی طرح فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایبٹ آباد میں امریکی حملے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ اخبار نے ایک اعلیٰ پاکستانی انٹیلی جنس عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ جنرل کیانی اسامہ بن لادن کی موجودگی اور تلاش سے سخت تشویش میں مبتلا ہیں اور انہوں نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 76419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش