0
Sunday 9 Dec 2018 13:34

َٹرمپ نے جنرل مارک میلے کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا

َٹرمپ نے جنرل مارک میلے کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ کا تجربہ رکھنے والے جنرل مارک میلے کو ملک کی افواج کا نیا چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کر دیا۔ نئے چیف، جنرل جوئے ڈانفورڈ کی جگہ لیں گے۔ واضح رہے کہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امریکی صدر نے مذکورہ اہم اعلان کے لیے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا استعمال کیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ امریکی آرمی کے چیفس آف اسٹاف، فور اسٹار جنرل مارک میلے کو چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کر رہا ہوں'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'وہ ریٹائر ہونے والے جنرل جیوئے ڈانفورڈ کی جگہ لیں گے'۔ خیال رہے کہ ان کی نامزدگی کے حوالے سے امریکی سینیٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ جنرل مارک میلے کو افغانستان اور عراق کی جنگ کا تجربہ حاصل ہے اور وہ اگست 2015ء سے امریکی فوج میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔ جنرل ڈانفورڈ کو سابق امریکی صدر باراک اوباما نے جوائنٹ چیفس کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا اور ابتدا میں اس عہدے پر انہوں نے 2 سال گزارے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں دوسری مرتبہ اس عہدے کے لیے 2017ء میں نامزد کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 765733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش