0
Saturday 15 Dec 2018 10:14

عمران خان مخلص وزیراعظم ہیں قوم انکا ساتھ دے، مولانا طارق جمیل

عمران خان مخلص وزیراعظم ہیں قوم انکا ساتھ دے، مولانا طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی مبلغ مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان واحد حکمران ہے، جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ عمران خان سے بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کئے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، قوم فیصلہ کرلے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنا لیں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے، جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 766755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش