0
Sunday 16 Dec 2018 23:04

اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں 2 قبضہ گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں جرائم پیشہ بدنام شخص جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں اس وقت شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ تھانہ سہالہ کے علاقے میں قبضہ گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں قبضہ گروپ کا اہم شخص مارا گیا ہے۔ فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی آمد کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس، لوگ گھروں میں محصور ہو چکے ہیں۔ واضح ہو کہ راجا آصف عرف شیر پنجاب کو کچھ عرصہ قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 767048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش