0
Thursday 20 Dec 2018 11:49

بیلجیم کے وزیراعظم چارلس مشیل مستعفی

بیلجیم کے وزیراعظم چارلس مشیل مستعفی
 اسلام ٹائمز۔ بیلجیم کے وزیراعظم چارلس مشیل مہاجرین سے متعلق معاہدے پر اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس مشیل نے ملک کے بادشاہ فلپ کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے، وزیراعظم کی اتحادی حکومت کو اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق معاہدے پر ٹوٹ پھوٹ کا سامنا تھا۔ مہاجرین کے معاملے پر وزیراعظم چارلس مشیل کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جبکہ چار جماعتوں کے حکومتی اتحاد میں شکست و ریخت کی جانب گامزن تھا۔ بیلجیئم کے بادشاہ فلپ نے تاحال وزیراعظم کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔ بادشاہ فلپ استعفیٰ منظور کرنے کے ساتھ وزیراعظم سے آئندہ برس مئی میں ہونے والے انتخابات تک عبوری طور پر حکومتی انتظام چلانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔ مراکش میں اقوام متحدہ کے ساتھ طے پانے والے مہاجرین معاہدے پر دستخط کے بعد وزیراعظم چارلس مشیل کے دیرینہ ساتھی حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہو گئے تھے اور اپوزیشن نے بھی معاہدے پر کمزور حکومتی اتحاد کی حمایت سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ چارلس مشیل نے 38 سال کی عمر میں اکتوبر 2014ء میں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھا کر بیلجیئم کی تاریخ کے سب سے کم عمر وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 767698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش