0
Thursday 20 Dec 2018 13:52

چارسدہ، خواجہ سراء سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار

چارسدہ، خواجہ سراء سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں خواجہ سراء کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چارسدہ شبقدر پولیس کی مطابق خواجہ سراء شہزاد عرف ہنی شبقدر میں شادی کی تقریب کے بعد پشاور جارہا تھا کہ ملزمان نے نقدی، سونے کا لاکٹ اور فون چھین لیا۔ ملزمان میں پولیس کانسٹیبل اسفندیار اور وحید اللہ گرفتار ہوچکے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے شبقدر میں 6 افراد نے خواجہ سراء کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور بعدازاں اس سے نقدی سونا اور موبائل چھین لی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ہدف دیا جس پر شبقدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل اسفندیار اور وحید اللہ ساکنان پہلوان قلعہ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے چھینی گئی رقم، سونا اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 767733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش