0
Saturday 22 Dec 2018 11:30

عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے وفد کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق سے ملاقات

عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے وفد کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے وفد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق سے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور مسئلہ کشمیر کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی لیڈر شپ کو گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر مشترکہ موقف اپنانے پر زور دیا گیا۔ سردار عتیق نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی حیثیت کو تبدیل کئے بغیر آئینی اور داخلی خود مختاری دی جائے، جس کی کشمیری قیادت نے کبھی مخالفت نہیں کی، البتہ گلگت بلتستان اور کشمیر کی سیاسی حیثیت کو بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جس کی ہم نے مذمت کی۔ اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے مسئلہ کشمیر پر ریاستی موقف کی خاطر بے پناہ مسائل برداشت کرتے ہوئے قربانیاں دی ہیں، ایسے میں جب گلگت بلتستان پر برا وقت آیا، سٹیٹ سبجیکٹ رول کو ختم کیا گیا اور گلگت بلتستان میں مارشل لاء نافذ کیا گیا تو کشمیری قیادت نے کوئی لب کشائی نہیں کی، حالیہ دنوں میں کشمیری قیادت کی طرف سے مایوس کن بیانات سننے کو ملے، جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے سرپرست سید علی رضوی نے اس موقع پر کہا کہ اے اے سی کا واضح موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کئے بغیر جی بی کو داخلی خود مختاری دی جائے اور تمام انتظامی اور مالی اختیارات گلگت بلتستان کو منتقل کئے جائیں، وفد میں شامل سابق رکن اسمبلی آمنہ انصاری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تاریخی، کاروباری اور ثقافتی راستوں کو کھولنا وقت کا تقاضا بن چکا ہے، جس پر سردار عتیق نے کہا کہ ہم نے 2005ء میں شونٹر ٹنل کیلئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے تھے، جو آج تک اسی مد میں موجود ہیں۔ ملاقات میں قائدین نے گلگت بلتستان کے بنیادی آئینی حقوق کیلئے مشرکہ طور پر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 767999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش