0
Wednesday 26 Dec 2018 09:20

سوڈان میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 37 افراد ہلاک ہوئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

سوڈان میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 37 افراد ہلاک ہوئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ افریقی ملک سوڈان میں حکومتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد مارے گئے۔ انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق یہ مظاہرین اختتام ہفتہ پر حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ سوڈانی حکومت نے ملک بھر میں جاری ان مظاہروں کے سبب گذشتہ ہفتے ملک کے دو صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ ایمنسٹی کے علاقائی ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے ایک بیان میں سوڈانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرے۔ دوسری جانب سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد وسیع تر اقتصادی اصلاحات متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 768681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش