0
Tuesday 1 Jan 2019 13:38

حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے قریب لانا چاہتی ہے، عمران خان

حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے قریب لانا چاہتی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں شامل ہونے والے قبائلی علاقوں کے 5 لاکھ خاندانوں کو جنوری کے اختتام تک صحت کارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں انتظامی امور، صحت، تعلیم، امن و امان اور ترقی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، وزیراعلٰی محمود خان، وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد اور خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان نے شرکت کی۔ عمران خان نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے قریب لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے وزیراعلٰی، صوبائی وزراء اور متعلقہ صوبائی سیکریٹریز کو پہلے سے ضم ہوئے قبائلی علاقوں میں دورے کرنے اور مختلف محکموں اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو قبائلی علاقوں میں مقامی حکومت کا نظام نافذ کرنے، تعلیم، پولیس اور صحت کے شعبوں میں خالی اسامیوں کو پورا کرنے کے احکامات دیئے۔
خبر کا کوڈ : 769621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش