0
Thursday 10 Jan 2019 10:30

دادو، اصغریہ علم و عمل تحریک کی مجلس عاملہ کے اجلاس کا انعقاد

دادو، اصغریہ علم و عمل تحریک کی مجلس عاملہ کے اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس بعنوان "احیاء کردار حسینی" مرکزی صدر محمد عالم ساجدی کی زیر صدارت المرتضیٰ اسکول دادو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ سمیت ڈویژن اور اضلاع کے اراکین سے حلف وفاداری لیا گیا۔ مجلس عاملہ میں یونٹ، اضلاع ،ڈویژنز اور مرکز کے سالانہ پروگرام کی وضاحت اور افادیت پر بحث کی گئی، جبکہ سالانہ پروگرام  اکثریت رائے سے منظور کیا گیا ہے۔ اجلاس میں شعبہ تنظیم، تعلیم و تربیت، تبلیغ و عزاداری، تعلیم و اعلیٰ تعلیم، محلہ سدھار، تعارف مکتب اہلیبت، مالیات آمدنی و روانگی کا ریکارڈ بنانے اور آڈٹ کا طریقہ کار، اصغریہ علم و عمل پبلیکیشن، میڈیا رپورٹنگ کے ساتھ تمام شعبہ جات کا تعارف اور ان سے متعلق کام کرنے کی تربیت دی گئی۔ مجلس عاملہ میں خصوصی شرکت چئیرمین اصغریہ تحریک انجنئیر سید حسین موسوی، تحریک کی مجلس اعلیٰ کے صدر سید پسند علی رضوی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کی۔

مجلس عاملہ میں اصغریہ تحریک کے مرکزی رہنماؤں مرحوم و مغفور امداد علی خلیلی، برکت علی کھوسو، اور کاشف علی ابڑو کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر شریک تمام اراکین اشکبار تھے۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ کسی بھی کام کو منظم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پروگرام کے مقاصد اور اس کو حاصل کرنے کے طریقہ کار واضح ہونا چاہیئے، تاکہ پروگرام کے طے شدہ مقاصد حاصل کر سکے، معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنے والی تحریک کیلئے ضروری ہے کہ اس کے پاس ایک جامع اور واضح پروگرام ہو، جو کہ اپنے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے نتائج معاشرے میں دے، اصغریہ تحریک دین کے ساتھ ساتھ دنیا کے امور کو بھی ایک ساتھ چلا رہی ہے، اس لئے تحریک کے ہر فرد کو چاہیئے کہ معاشرے کے تمام امور کو آئمہ علیہم السلام کے احکام کے مطابق انجام دے، اس معاشرے میں تبدیلی مومنین کے کردار سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 771242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش