0
Wednesday 16 Jan 2019 08:03

تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی

تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی گئی، جس پر ووٹنگ آج ہو گی۔ اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن کا کہنا ہے حکومت نے عوام کا اعتماد کھو دیا، اسے تباہ کن شکست ہوئی۔ ادھربرطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ بل پر پارلیمنٹ میں شکست قبول کر لی تاہم ان کا کہنا ہے کہ جسے جانچنا ہے جانچ لے، حکومت کو پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں۔ نتائج سے اس بات کا اندازہ نہیں کہ اراکین پارلیمنٹ کیا ڈیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
 
قبل ازیں گذشتہ روز برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کر دی، ڈیل کے حق میں 202 جبکہ مخالفت میں 432 ووٹ ڈالے گئے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نےبریگزٹ پر یورپی یونین کےساتھ پچھلےسال نومبرمیں ڈیل کوحتمی شکل دی تھی۔ واضح رہے کہ دارالعمراء میں بریگزٹ ڈیل 152 کے مقابلے میں 321 ووٹوں سے مسترد ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 772321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش