0
Tuesday 22 Jan 2019 08:00

پاکستانی فوج نے عالمی امن و سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دیں، ماریا فرنینڈا

پاکستانی فوج نے عالمی امن و سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دیں، ماریا فرنینڈا
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا  نے آج جامعہ نسٹ میں عالمی امن و استحکام کےلیے بنائے گئے سینٹر کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ماریا فرنینڈا نے عالمی امن کے قیام کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے عالمی امن و سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی موجود تھیں۔ گزشتہ دنوں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کے لیے اہم ہے اور افغان امن عمل میں پاکستان کا کرداراہم ہے۔ صدر جنرل اسمبلی نے کا کہنا تھا کہ پاکستان نےافغان پناہ گزینوں کی احسن اندازمیں مہمان نوازی کی، پاکستان کی افغان مہاجرین کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔ واضح رہے ماریا فرنینڈا 18 سے 22 جنوری تک پاکستان کے دورے پر ہیں اور شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات طے ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 773427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش