0
Thursday 24 Jan 2019 17:45

سانحہ ساہیوال وسیب سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کیخلاف گہری سازش ہے، ناکام بنا دینگے، حبیب اللہ شاکر

سانحہ ساہیوال وسیب سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کیخلاف گہری سازش ہے، ناکام بنا دینگے، حبیب اللہ شاکر
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر ہائیکورٹ بار حبیب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال وسیب سے تعلق رکھنے والے سادہ لوح وزیراعلیٰ کے خلاف سازش ہے، تخت لاہور سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہش مند عناصر عثمان بزدار کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے متعلق منعقدہ تقریب سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو وزیراعلیٰ بنا کر جنوبی پنجاب سے محبت کا اظہار کیا ہے، تخت لاہور سے تعلق رکھنے والے افراد جو کہ وزیراعلیٰ بننا چاہتے تھے، اب وہ شریف انسان عثمان بزدار کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ اس طرح کے واقعات سے بھری ہوئی ہے، جن سے مختلف عناصر اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، ساہیوال سانحہ بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو آنسو بہانے اور صدمے کی بجائے عملی طور پر ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئیں، بصورت دیگر پولیس اور سی ٹی ڈی اعلیٰ افسران کے حکم کی تعمیل کے لیے معصوم عوام کو قتل کرتے رہیں گے۔ اس واقع کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کے لیے ایک ہائیکورٹ اور 2 سیشن ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیئے، اس سے قبل سابق وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر نے کہا کہ سانحہ ساہیوال سے ملک بھر میں دکھ کی فضا قائم ہے، جو واقعہ رونما ہوا، وہ دنیا کہ کسی قانون کے تحت قابل قبول نہیں ہے، حکام واقعہ کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، سابق صدر ہائیکورٹ بار محمود اشرف خان نے کہا کہ حکومت بتائے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گاڑی روک کر معصوم لوگوں کو قتل کرنے کا حکم کس نے دیا ہے۔؟ اگر کوئی دہشت گرد موجود تھا تو اسے گرفتار بھی کیا جاسکتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 773997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش