0
Friday 25 Jan 2019 00:18

علی امین گنڈاپور سے حفیظ الرحمن کی ملاقات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال

علی امین گنڈاپور سے حفیظ الرحمن کی ملاقات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جی بی کے آئینی حقوق سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرے، بصورت دیگر گلگت بلتستان کی حکومت نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرکے آگاہ کیا کہ جی بی کی آئینی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے عوام میں شدید بے چینی پیدا ہوئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو امیدیں دلائی تھیں کہ پہلے سے بھی اچھا نظام دیا جائے گا، لیکن اس کے برعکس ہوا، با اختیار بنانے کے بجائے پہلے سے جو اختیارات حاصل تھے، وہ بھی وفاق کو واپس کر دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل کی جائے گی۔ وفاقی حکومت سے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ نظرثانی اپیل دائر ہونے تک گورننس ریفارمز 2019ء کے اطلاق کی منظوری نہ دے اور سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کے موقف کی مخالفت بھی نہ کرے۔ اس پر وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے کابینہ اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی کہ وفاقی حکومت نظرثانی اپیل کرے گی یا نہیں اور سپریم کورٹ میں کیا موقف دینا ہے؟ اس حوالے سے وفاقی وزارت قانون سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 774085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش