0
Friday 25 Jan 2019 22:48

موجودہ وفاقی حکومت عوام کی بھلائی کے لئے ہر اچھے اقدامات کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

موجودہ وفاقی حکومت عوام کی بھلائی کے لئے ہر اچھے اقدامات کررہی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کی بھلائی کے لئے ہر اچھے اقدامات کررہی ہے، پچھلی حکومت نے عوام کا پیسہ لوٹ کر اپنے محل بنائے اور محکموں کو تباہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمر کوٹ سے ٹنڈوالہ یار آمد پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان میں بہت جلد انتخابات آنے والے ہے اور وہاں بھی کراچی کی طرح مجھے تبدیلی نظر آرہی ہے، سندھ کی عوام 11 سالوں سے حکومت کرنے والے لوگوں سے پریشان ہوچکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے امیدواروں نے عام انتخابات میں 14 نشستیں حاصل کی ہیں، آئندہ سندھ میں حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو بنے 22 سال کا عرصہ ہوا ہے اور وہ عوام کی محبتوں اور ووٹوں سے کامیاب ہوکر ملک کے تینوں صوبوں میں حکومت کرنے کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی حکومت کررہی ہے اور یہ حکومت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی گذشتہ 11 سالوں سے حکومت کررہی ہے مگر عوام کے مسائل وہیں کھڑے ہیں، ان کو حل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے جاتے، سندھ کی عوام اب بھی پانی جیسی ضروریات سے محروم ہے، سندھ کا کاشتکار تباہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب ہماری کوشش ہے کہ تجارتی خسارے کو درست کرنا ہے، پیش کئے گئے بجٹ میں جن تجارتی اداروں میں خسارے ہوئے ہیں ان کی ہمیں حوصلہ افضائی کرنی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس طبقات کی جہاں سے روزگار پیدا ہوگا جیسے اسمال میڈیم سیکٹر، فنانس سیکٹر، ایگریکلچر سیکٹر، بینکنگ سیکٹر، اسٹاک ایکسچینج کو مراعات دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح اکنامک ڈپلومسی کے ذریعے جو حکومت نے کی ہے اب باہر سے بہت سے انویسٹر پاکستان میں آنے کی خواہش کررہے ہیں، اب ہماری تجارت، ہماری ایکسپورٹ اب تیزی سے بڑھنا شروع ہورہی ہے اور ہماری امپورٹ کی حوصلہ شکنی کی گئی اور کنٹریکشن شروع ہوگئی ہے، اب معیشت صحیح سمت پر مڑ گئی ہے اور اب پاکستانی بیروزگاروں کو روزگار تیزی ملنا شروع ہوجائیں گے اور پاکستان ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہوگا۔ قبل اذیں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی کا ٹنڈوالہ یار آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کارکنوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سمیت وزیراعظم پاکستان عمران خان، شاہ محمد قریشی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
خبر کا کوڈ : 774242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش