0
Wednesday 30 Jan 2019 09:35

آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے دہلی میں مقیم پاکستانی وفد کا دورہ کشتواڑ

آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے دہلی میں مقیم پاکستانی وفد کا دورہ کشتواڑ
اسلام ٹائمز۔ آبی تنازعات پر بات چیت کے لئے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں ایک وفد نے کشتواڑ کا دورہ کرکے وہاں پاکل دل منصوبے کا معائنہ کیا۔ خیال رہے کہ آبی تنازعات پر بھارت و پاک مذاکرات کے لئے پاکستانی وفد اتوار کو نئی دہلی وارد ہوا ہے۔ بھارت و پاک آبی تنازعات پر بات چیت کے لئے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں وفد اتوار کو بھارت وارد ہوا۔ تین رکنی پاکستانی وفد انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں وفد نے کشتواڑ کا دور کرکے وہاں پاکل دل پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔

اس کے علاوہ وفد بھارتی آبی ذخائر کے منصوبوں، لوئرکلنائی منصوبوں کا معائنہ کرے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو آخری بار 2014ء میں بھارت کے آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دی گئی تھی۔ گزشتہ سال لاہور میں بھارت و پاک انڈس واٹر کمیشن کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا، جس کے بعد بھارت نے اسی سال پاکستانی وفد کو بھارت کے دورہ کی دعوت تھی جو بعد میں منسوخ ہوگئی تھی۔

سید مہر علی شاہ پُرامید ہیں کہ وہ مذاکرات میں کھل کر پاکستان کے موقف اور بھارت کے متنازعہ آبی ذخائر کے منصوبوں پر بات کریں گے۔ پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے مزید بتایا کہ پاکستان کے احتجاج اور ورلڈ بینک کی مداخلت سے بھارت کو بگلیہار ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنا پڑی تھی۔ یہ وفد مذاکرات کے بعد یکم فروری کو واپس پاکستان لوٹے گا۔
خبر کا کوڈ : 775061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش