0
Wednesday 30 Jan 2019 17:53

پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، ناکام پالیسیوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، مرتضیٰ وہاب

پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، ناکام پالیسیوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ئائمز۔ سندھ حکومت میں اطلاعات کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے وزیر خزانہ اسد عمر بڑی بڑی ڈینگیں مارتے رہے، کیا کچھ نہیں، حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، ناکام پالیسیوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وزیراعظم کا کوئی ایجنڈا نہیں، انکا ایک ہی ایجنڈا ہے دوسروں پر الزام لگانا، عوام چاہتے ہیں آپ نعرے نہ لگائیں بلکہ کام کریں، گزشتہ 6 ماہ میں انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں اسلام آباد میں جو لوگ اچھے لگتے ہیں وہ کراچی میں برے ہوجاتے ہیں، وفاقی حکومت کو یہی منافقت لے ڈوبے گی۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گورنر نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو 60 ارب کا پیکج دینے کا اعلان کیا، مگر آج تک وہ 60 ارب کا پیکج نہیں آیا، 6 ماہ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے تو بتایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 775173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش