0
Sunday 3 Feb 2019 19:50

سابق سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر غیرقانونی گاڑیاں استعمال کرتے رہے، آڈٹ رپورٹ

سابق سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر غیرقانونی گاڑیاں استعمال کرتے رہے، آڈٹ رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کو غیرقانونی طور پر 2 کے بجائے 4 گاڑیوں کے استعمال پر 11 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کے دفتر نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اکاؤنٹس کی مالی سال 2015-16 کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے غیر قانونی گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے پتہ لگایا۔ آڈٹ پیرا میں حکم دیا گیا کہ سابق اسپیکر 11 لاکھ روپے کی رقم واپس ادا کریں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اسد قیصر اب قومی اسمبلی میں اسپیکر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈی جی اے کے دفتر نے اپنے آڈٹ پیرا برائے مالی سال 17-2016 میں کہا کہ محکمے کی جانب سے اسپیکر کے اضافی گاڑیوں کے استعمال پر سرٹیفکیٹ جمع کرایا گیا تھا، لیکن فائل میں موجود ریکارڈ کے مطابق ہنگامی گاڑیوں کے تیل کی لاگت عام گاڑیوں سے زیادہ ہے، جو صحیح نہیں اور انہیں اپنی ذمہ داری کو سدھارتے ہوئے رقم واپس کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسپیکر و ڈپٹی سپیکرز ایکٹ 1975 کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر 2 گاڑیاں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس قانون کو 2011 میں ترمیم کیا گیا تھا جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو 2 سرکاری گاڑیاں حکومت کے خرچ پر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور قبل ازیں ان عہدیداران کو صرف ایک گاڑی کی اجازت تھی۔ وفاقی حکومت نے صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو 2009 میں اس وقت کی سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ایک بلٹ پروف جیپ فراہم کی تھی، جو وہ اب بھی استعمال کر رہے ہیں۔ بلٹ پروف جیپ کے علاوہ اسپیکر کو 2 پک اپ ٹرک میں پولیس پروٹوکول بھی فراہم کیا گیا تھا۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپنے جواب میں ڈی جی اے کے دفتر کو اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے اضافی گاڑیوں کے استعمال کی وضاحت دی۔ رابطہ کیے جانے پر اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گاڑیوں کے استعمال پر آڈٹ پیرا کا معاملہ ڈپارٹمنٹ آف اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) میں زیر بحث آیا تھا، جس کے بعد ڈی جی اے کو جواب جمع کرادیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 775934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش