0
Saturday 9 Mar 2019 15:35

نفرت پھیلانے والے کون ہیں، ممتا بنرجی

نفرت پھیلانے والے کون ہیں، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جو حکومت دفاعی معاملات کے فائلوں کی حفاظت نہیں کرسکی وہ ملک کی حفاظت کیا کرسکتی ہے۔؟ ممتا بنرجی نے کہا کہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ مودی کی موجودگی میں کشمیر میں امن کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔ بھارت میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد کشمیر میں مستحکم امن کا قیام ہوگا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی کے دور اقتدار میں کشمیر میں 260 فیصد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اس کے جانے کا وقت آچکا ہے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال مستحکم ہوگی۔ وزیراعلٰی نے ملک بھر میں کشمیریوں پر حملے کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر یہ نفرت پھیلانے والے کون لوگ ہیں
۔
خبر کا کوڈ : 782280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش