0
Wednesday 13 Mar 2019 19:05

آغا راحت حسینی کی اسکردو آمد، آغا علی رضوی سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

آغا راحت حسینی کی اسکردو آمد، آغا علی رضوی سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نامور عالم دین علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے اپنے دورہ اسکردو کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری سمیت دیگر علماء کرام سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے نامور عالم دین علامہ راحت حسین الحسینی اہم دورے پر اسکردو پہنچ گئے تو ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی نے انکا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور علاقے کے امن و امان، اخوت و بھائی چارگی اور تعمیر و ترقی پر بحث ہوئی۔ آغا راحت حسین الحسینی نے آغا علی رضوی کے ہمراہ اسکردو گیول سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کی اور سیلاب زدگان میں امدادی رقم بھی تقسیم کی۔ آغا راحت کی آمد اور امداد پر عمائدین علاقہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔ آغا راحت حسینی الحسینی نے اپنے دورے کے موقع پر کھرمنگ میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا اور بلتستان میں موجود اسلامی تہذیب و ثقافت ختم کرنے اور لوگوں کو دین سے دور کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دشمن کی نگاہیں اس وقت بلتستان پر جمی ہوئی ہے۔ دشمن اس خطے میں ناامنی پھیلانے کے خواہاں ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ تفرقہ، تعصبات اور علاقائیت کو ہوا دیکر ناامنی پھیلائیں اور دینی اقدار کو ختم کرنے کے لئے ہر طرح کی کوششیں جاری ہیں، پورے بلتستان میں مذہبی اقدار کا فروغ یہاں کے علماء کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 783148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش