0
Tuesday 26 Mar 2019 18:38

گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے، عارف حسین

گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے، عارف حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عارف حسین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا، مظلوم فلسطینیوں پر جاری جارحیت پر اقوام متحدہ کا رویہ جانبدارانہ ہے۔ حالات حاضرہ کے تناظر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر بڑے پیمانے فوجی حملوں پر عالمی برادری و اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، امریکہ گریٹر اسرائیل کے منحوس نقشے میں رنگ بھرنے کیلئے اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، اسرائیل اپنے اس منصوبے میں پاکستان کو ایک رکاوٹ سمجھتا ہے، اس لئے پاکستانی سرزمین پر حالیہ حملوں کیلئے اس نے بھارت کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سمیت اسرائیل مخالف ممالک اسرائیل کو اپنا کھلا دشمن قرار دیکر اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ صیہونی خواب کو ملیا میٹ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اسرائیل کو منظور کرانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں، ہم گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 785248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش