0
Wednesday 27 Mar 2019 18:29

خیبر پختونخوا حکومت کا 11 چائلڈ پروٹیکشن دفاتر بند کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا 11 چائلڈ پروٹیکشن دفاتر بند کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 11 چائلڈ پروٹیکشن دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ چائلڈ پروٹیکشن خیبر پختونخوا نے ہدایات نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق مردان، صوابی، ایبٹ آباد، چارسدہ، کوہاٹ، سوات، بنوں اور چترال میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لوئر دیر، بٹگرام اور بونیر کے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بھی بند کئے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کو 31 مارچ تک بینک اکاؤنٹس بھی بند کرنے اور بچوں کی حوالگی سمیت تمام ریکارڈ متعلقہ محکمے کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے ملازمین کو کلیئرنس کروانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے جبکہ فہرست میں شامل بند کئے جانے والے یونٹس کے ملازمین کو لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 785479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش