0
Monday 1 Apr 2019 21:11

قبائلی اضلاع میں انتخابات، امیدواروں کی نامزدگی کیلئے پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

قبائلی اضلاع میں انتخابات، امیدواروں کی نامزدگی کیلئے پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی امیدواروں کی نامزدگی کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ اس سلسلے میں آج وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کے ساتھ پارٹی کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر قبائلی اضلاع میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کرنے کیلئے 3 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، وفاقی وزیر نورالحق قادری اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان شامل ہیں۔ پارلیمانی بورڈ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کرے گا۔ ملاقات میں علامہ نورالحق قادری نے وزیراعظم عمران خان کے جمرود قبائلی ضلع خیبر میں منعقد ہونے والے عوامی جلسے کے انتظامات اور اس حوالے سے مختلف امور کا  جائزہ بھی لیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں قبائلی اضلاع میں پارٹی کی تنظیم سازی اور تحریکی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 786360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش