0
Wednesday 17 Apr 2019 06:54

پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، چوہدری یاسین

پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی حقوق کی محافظ ہے اسی وجہ سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی کے کارکنان کے خلاف کسی قسم کی بھی انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ہم مسلم لیگ نواز کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پلال راجگان میں راجہ صحبت علی خان اور راجہ حنیف کی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک بڑی تقریب میں مسلم لیگ نواز سے مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد یاسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ھو چکی ہے، تین سالوں میں کوئی ایک بھی میگاپراجیکٹ شروع نہیں کیا جا سکا، دگنا بجٹ ملنے کے باوجود اس مالی سال کے دوران نصف سے زائد رقم خرچ نہیں کی جا سکی یہ اس حکومت کی بڑی نااہلی ہے۔ حکومتی جماعت سے عوام کا جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی ہی آہندہ انتخابات میں لینڈ سلاہیڈ وکٹری حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کا بوریہ بسترا گول ہونے والا ہے، نون لیگ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ھو چکی ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں سیاسی انتقامی کاروائیاں عروج پر ہیں، حکومت کے وزرا ہمارے دور کے شروع کیے گے منصوبوں پر آپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے منصوبوں پر حکومتی وزرا اپنے کارکنوں کو بغیر ٹینڈرز کے کام دے رہے ہیں، میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گہی ہیں، این ٹی ایس کے نام پر فراڈ کے ذریعے لیگی کارکنوں کو بوگس ٹیسٹ انٹرویوز کے بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے حقوق کا پورا تحفظ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 789006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش