0
Wednesday 1 May 2019 17:39

اختیارت کی جنگ، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی کلیم امام پھر آمنے سامنے

اختیارت کی جنگ، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی کلیم امام پھر آمنے سامنے
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت اور پولیس حکام کے درمیان اختیارات کے حصول کی جنگ شدت اختیار کرگئی، آئی جی سندھ کلیم امام نے صوبائی حکومت کو انتباہی خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پولیس میں اختیارات کے لئے مشرف دور کا پولیس آرڈر بحال کرنے کی منظوری کے بعد سندھ میں پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کا اختیار کس کا ہو، سندھ پولیس اور صوبائی حکومت آمنے سامنے آ کھڑی ہوئی۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے اختیارات کی آزادی سلب ہونے پر سندھ حکومت کو انتباہی خط لکھ دیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ کے نام لکھے خط میں کہا گیا کہ پولیس کے انتظامی اور آپریشنل اختیارات آئی جی کو حاصل ہیں۔ پولیس سربراہ نے صوبائی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ آئی جی کی انتظامی خود مختاری اور آزادی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ سندھ اور حکومت کے مفاد میں ہے کہ پولیس کا کوئی قانون عدالتی فیصلے کے برخلاف نہ ہو۔ آئی جی سندھ پولیس نے کابینہ ارکان سے درخواست کی کہ وہ پولیس کے ورکنگ پیپر کا جائزہ لیں، مجوزہ پولیس قانون پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اب صورتحال کیا رخ اختیار کرتی ہے، فیصلہ آنے والے دنوں میں ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 791681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش