1
0
Sunday 5 May 2019 03:46
اب تک آپ نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اسکو جاری رکھیں

لاپتہ عزاداروں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

مشکل کی اس گھڑی میں شیعہ مسنگ پرسنز کے اہلخانہ کیساتھ کھڑے ہیں
لاپتہ عزاداروں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ کی جانب سے محمد علی سوسائٹی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ پر جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور خانوادہ اسیران ملت جعفریہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، اسد عباس نقوی، سید علی حسین نقوی، آصف رضا ایڈوکیٹ، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے خانوادہ اسیران ملت کے عزم و ولولے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ خود کو تنہا نہ سمجھیں، اندرون و بیرون ملک پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ کی استقامت ملت کیلئے باعث حوصلہ ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر لاپتہ شیعہ عزاداروں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماؤں بہنوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اب تک آپ نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اس کو جاری رکھیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی تک یہاں سے نہ اٹھیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ہم نے تمام قانونی راستے اختیار کئے مگر مقتدر اداروں نے ہماری شنوائی نہیں کی، اب اگر ہمارے یہ جوان بازیاب نہیں ہوتے تو ملک بھر میں اس احتجاجی تحریک کو پھیلا دیں گے اور اپنے جوانوں کو بازیاب کروا کر ہی دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 792307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
ارے بھائی کب تحریک چلائین گے۔کس کا انتظار ہے۔کہیں ایسا تو نہیں کہ نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔
ہماری پیشکش