0
Sunday 5 May 2019 11:31

ایران کے ساتھ تیل کے شعبے سے منسلک تجارتی استثنیٰ میں توسیع نہ دیئے جانے پر تحفظات ہیں، یورپی یونین

ایران کے ساتھ تیل کے شعبے سے منسلک تجارتی استثنیٰ میں توسیع نہ دیئے جانے پر تحفظات ہیں، یورپی یونین
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام سے منسلک دو خصوصی استثنیٰ میں توسیع نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کے ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تیل کے شعبے سے منسلک تجارتی استثنیٰ میں توسیع نہ دیئے جانے پر افسوس اور امریکی فیصلے پر تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ سال ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے اس پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھیں۔ تاہم ایران کو تیل کے شعبے میں دو پابندیوں میں چھوٹ دی گئی تھی جن کے تحت روس اور یورپی ممالک تہران سے تجارت کر سکتے تھے۔ سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے خصوصی استثنیٰ میں 180 دن کے بجائے 90 کی توسیع دی تھی جس کی مدت آج ختم ہو گئی۔

گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کو شعبہ تیل میں حاصل تجارتی استثنیٰ میں مزید توسیع نہیں ملے گی جس کے تحت وہ چین، بھارت، جاپان، ترکی اور جنوبی کوریا سے تجارت کر رہا ہے۔ قطر یونیورسٹی کے شعبہ گلف اسٹیڈیز سینٹر کے ڈائریکٹر مہجوب نے کہا کہ تجارتی استثنیٰ ختم ہونے کا مطلب ہے کہ ایران سرمایہ حاصل کرنے کے آخری ذریعے سے بھی محروم ہوجائے گا جس کے نتیجے میں مزید اقتصادی بحران بڑھ جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے امریکا کو ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا حکم سامنے آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے تہران کے ساتھ 1955ء کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔ جس کے بعدمائیک پومپیو نے کہا تھا کہ میں اعلان کر رہا ہوں کہ امریکا 1955ء کے اس معاہدے کو ختم کرتا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 792336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش