0
Thursday 23 May 2019 12:48

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے الگ کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے الگ کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے علیحدہ سے کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پر ایسے کنٹرول روم بنائے جائیں جہاں پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایک ہی چھت تلے موجود ہوں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔ پنجاب حکومت نے منصوبے کو منظور کرکے کنٹرول روم بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ کنٹرول روم میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے کاؤنٹر بھی تشکیل دیئے جائیں گے۔ اس کیساتھ ساتھ پولیس دہشتگردوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کیلئے ٹال فری نمبر کا بھی اجراء کرے گی، جس پر صرف دہشتگردی اور مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات دی جا سکیں گی۔
خبر کا کوڈ : 795861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش