0
Friday 24 May 2019 19:13

حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ فرقان حیدر عابدی

حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ فرقان حیدر عابدی
اسلام ٹائمز۔ ابوطالب فاؤنڈیشن کے تحت نشتر پارک میں منعقدہ مرکزی مجلس شہادت حضرت علی ابن ابیطاالب (ع) کے اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ حضرت علی (ع) کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، کیونکہ آپ ؑ جری، بہادر، نیک سیرت، شجاع اور سخی ہونے کے ساتھ ساتھ وہ عظیم مجاہد تھے جنہوں نے تمام غزوات میں حصہ لیا اور رسالت ماب (ص) کے شانہ بشانہ سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے تبلیغ دین کے فرائض انجام دیئے، آج مسلم امہ اور ہمارے حکمران آپ ؑ کی جرأت اور حوصلے کی پیروی کریں تو مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہوسکتا ہے لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ آج ہم ان بزرگوں کے بتائے ہوئے راستے سے بہت دور ہوچکے ہیں۔ مجلس سے قبل رضا مولائی نے حدیث کساء کی تلاوت کی جبکہ مرتضیٰ کاظمی نے سوز خوانی اور ڈاکٹر ریحان اعظمی، اسد جہاں، منہال رضا اور راحیل مہدی نے سلام عقیدت پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض اقبال حیدر ندیم نے انجام دیئے۔ بعد ازاں فاؤنڈیشن کے سربراہ سید حیدر علی شاہ اور دیگر اراکین نے تمام مسلمانوں کا شکریہ ادا کی۔
خبر کا کوڈ : 796097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش