0
Sunday 26 May 2019 23:44

کراچی میں لاکھوں افراد 10روزہ اعتکاف میں بیٹھ گئے

کراچی میں لاکھوں افراد 10روزہ اعتکاف میں بیٹھ گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں 3 ہزار سے زائد مساجد میں لاکھوں افراد 10روزہ اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ دس روزہ اعتکاف میں بیٹھنے والے معتکفین عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کر دیں گے، معتکفین کو مساجد انتطامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری و افطاری فراہم کی جائیگی۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مساجد کے باہر سیکیورٹی بھی تعینات کر دی گئی۔ مساجد انتظامیہ نے ممکنہ دہشتگردی کے خطرات سے بچنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے گھر کے پتے، ٹیلی فون نمبر اور شناختی کارڈ و دیگر کوائف جمع اور خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ کراچی میں اعتکاف کا سب سے بڑا اجتماع دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ میں ہوتا ہے، جس میں پاکستان بھر سے لوگ اعتکاف میں بیٹھے ہیں اور تقریبا 7 ہزار افراد کے اعتکاف میں بیٹھنے کا بندوست کیا گیا ہے۔ کراچی میں اعتکاف کے بڑے اجتماعات نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ،جناح  مسجد برنس روڈ، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، کنزالایمان گرومندر، بہار شریعت مسجد بہادرآباد، طوبی مسجد ڈیفنس، سلطان مسجد ڈیفنس، بیت المکرم مسجد گلشن اقبال، مدنی مسجد عزیزآباد، بنوری ٹاؤن میں کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 796438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش