0
Monday 20 Jun 2011 00:18

عسکریت پسندوں سے ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ

عسکریت پسندوں سے ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ
پشاور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کہتے ہیں کہ عسکریت پسند ہتھیار ڈال دیں تو گلے لگانے کو تیار ہیں۔ پشاور میں خیبر پختونخوا بار کونسل کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے کہا کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے پاس وسائل نہیں۔ افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود امن قائم نہیں ہوا۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ غیراعلانیہ تیسری جنگ سے پاکستانی متاثر بھی ہو رہے ہیں اور انہیں بدنام بھی کیا جا رہا ہے۔ امیر حیدر ہوتی کے مطابق عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ارشد عبداللہ نے کہا کہ تمام مسائل ازخود نوٹس سے حل نہیں ہوتے۔ پاکستان بار کونسل کے نائب صدر عبدالطیف آفریدی کا کہنا تھا کہ عدالت ہر معاملے میں مداخلت کرے تو دوسرے ادارے تباہ ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 79889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش