0
Friday 14 Jun 2019 16:10

ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے دہشتگردی کو شکست دی، شاداب رضا نقشبندی

ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے دہشتگردی کو شکست دی، شاداب رضا نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کی دینی ملی اور قومی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے دہشتگردی کو شکست دی۔ دہشتگردوں اور ان کے نظریات کو شکست دینے کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہید نے ہمیشہ اعتدال پسندی، صبر و تحمل، دینی مدارس کی آزادانہ تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے خدمات پیش کیں جبکہ اس موقع پر صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین، سیکرٹری جنرل پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، اراکین پنجاب رابطہ کمیٹی مفتی لیاقت حسین گجراتی، صاحبزادہ پیر سید عثمان حیدر شاہ نقوی، پیر محمد چشتی و دیگر بھی موجود تھے۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ سرفراز احمد نعیمی دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، اسلام اور پاکستان کی حقیقی تصویر پیش کی۔ دہشت گردوں اور ان کے نظریات کو مکمل طور پر شکست دینے کیلئے تعلیمات اولیاء اللہ کو نوجوان نسل تک پہنچانا ہوگا۔ ملک میں رواداری، اخوت، بھائی چارگی کے فروغ کیلئے ضروری ہے صبر و تحمل اور درگزر کو پروان چڑھانا ہوگا، نسل نو کو میدان میں آنا ہوگا۔ پاکستان میں قیام امن کیلئے پوری قوم نے قربانی دی، پاک افواج، پولیس و دیگر سکیورٹی اداروں کی شہادتوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ملک بھر میں شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں کی گئیں، مدارس اور تنظیمی دفاتر مساجد میں محافل قرآن خوانی بھی منعقد کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 799457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش