0
Monday 20 Jun 2011 12:07

شام کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی مخالفت کرینگے، روسی صدر

شام کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی مخالفت کرینگے، روسی صدر
ماسکو:اسلام ٹائمز۔ روسی صدر دیمتری میدیدوف نے کہا ہے کہ وہ شام کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرے گا۔ برطانوی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کی کوئی بھی قرارداد پیش کی گئی تو اسے ویٹو کر دیا جائے گا، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ وقت اس کیلئے مناسب نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کا ملک شام پر لیبیا جیسی قرارداد لانے کیلئے تیار نہیں۔ جو محض ایک بے معنی فضائی آپریشن میں تبدیل ہو گئی، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ روسی صدر نے شام کے صدر بشارالاسد کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ایک بہت مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 79976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش