0
Thursday 20 Jun 2019 02:30

انتشار و افراتفری کی سیاست ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے، علامہ حسین مسعودی

انتشار و افراتفری کی سیاست ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے، علامہ حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر اور سربراہ ہیئت آئمہ مساجد امامیہ علامہ محمد حسین مسعودی نے کہا ہے کہ علماء، خطباء و ذاکرین اور واعظین رواداری، محبتوں کے پیغام کو عام کریں کیونکہ انتشار و افراتفری کی سیاست ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے، آج ہماری اسمبلیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے پوری پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے علمائے کرام اور آئمہ مساجد کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے مثبت سوچ پیدا کرنا ہوگی۔

اس موقع پر علامہ اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا خلیل احمد کمیلی، مولانا سرباز شگری، مولانا مردان علی، مولانا راحب علی موحدی، مولانا حسن شریفی، علامہ آغا مرزا حبیب، مولانا عبدالرزاق اورکزئی، قاری غلام قاسم اور دیگر موجود تھے جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور ہمارے حکمران مؤثر اور مثبت فیصلے کریں تو ملک و قوم کیلئے بہتری کی امید ہے۔
خبر کا کوڈ : 800449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش