0
Monday 24 Jun 2019 18:40

قطر کا پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دینے کا اعلان، عبدالحفیظ شیخ کی تصدیق

قطر کا پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دینے کا اعلان، عبدالحفیظ شیخ کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ قطر کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے 3 ارب ڈالرز کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق تین ارب ڈالرز کی یہ رقم ڈیپازٹ اور سرمایہ کاری کی مد میں استعمال ہوگی، اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی سہارا ملے گا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے تین ارب ڈالرز کی رقم دینے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر کی رقم پاکستان میں براہ راست جمع ہوگی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم بھی دہرایا اور کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے جبکہ قطر پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرے گا۔ دوسری جانب عالمی میڈیا کے مطابق قطر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ اور سرمایہ کاری کے لئے فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کو ملنے والی رقم پر شرح سود 3 فیصد کے قریب ہی ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر، یو اے ای 2 ارب ڈالر اور چین 3 ارب ڈالر فراہم کر چکا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف بھی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق قطر کی جانب سے دی جانے والی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے مستحکم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 801251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش