0
Wednesday 3 Jul 2019 17:54

کے ایم سی کی فٹ پاتھوں، پارکوں اور فلاحی پلاٹوں پر قبضہ خالی کرانے کیلئے کارروائی جاری

کے ایم سی کی فٹ پاتھوں، پارکوں اور فلاحی پلاٹوں پر قبضہ خالی کرانے کیلئے کارروائی جاری
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسداد تجاوزات کے عملے کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھوں، پارکوں اور فلاحی پلاٹوں پر قبضہ خالی کرانے کیلئے کارروائی جاری ہیں، عملے نے تعمیرات کو مسمار کیا اور سامان ضبط کر لیا گیا، کے الیکٹرک کی جانب سے ٹیپو سلطان روڑ فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو صاف کر دیا گیا اور فٹ پاتھ پر رکھا سامان ضبط اور فٹ ہاتھ قابضین سے خالی کرا لی گئیں۔ کے الیکٹرک نے ٹیپو سلطان روڑ کی فٹ پاتھ پر غیر قانونی قبضہ کرکے فٹ پاتھ پر سیکورٹی روم پارکنگ سمیت مختلف تعمیرات قائم کی ہوئی تھیں، جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے بغیر کسی مزاحمت کے تمام تعمیرات کو توڑ اور سامان ضبط کرکے فٹ پاتھ کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا دیا۔
خبر کا کوڈ : 802933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش