0
Sunday 7 Jul 2019 10:25

عمران خان 7 دن جیل میں نہیں گزار سکتے، آفتاب شیر پاؤ

عمران خان 7 دن جیل میں نہیں گزار سکتے، آفتاب شیر پاؤ
اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ  نے کہا ہے کہ مرنا تو دور کی بات عمران خان 7 دن جیل میں نہیں گزار سکتے۔ پشاور بی آر ٹی میں کرپشن پر کسی کو نہیں پکڑتے، بلین ٹری، مالم جبہ جیسے سنگین کیسوں پر بھی خاموشی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھا ہونے سے ملک و جمہوریت کو تقویت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سلیکٹیڈ وزیراعظم کہنا مناسب ہے۔ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے گئے جس سے ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ آفتاب شیر پاؤ نے ملک میں صاف شفاف انتخابات ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ رہبر کمیٹی میں قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات پر بھی بات ہوئی۔ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر فوج کی تعیناتی سے انتخابات متنازعہ ہوں گے۔ انہوں نے رانا ثناء اللہ پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ افغانستان میں حالات بہتر ہونے تک افغان مہاجرین کو نہ نکالا جائے۔ افغان طالبان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی صورت میں مہاجرین کا جانا آسان ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 803622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش