0
Sunday 7 Jul 2019 19:20

تھینک یو جج ارشد ملک، مریم نواز کا ٹویٹ

تھینک یو جج ارشد ملک، مریم نواز کا ٹویٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج کی پریس ریلیز پر بھی آپ نے مجبوری میں دستخط کر دیئے ہوں گے، آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے ویڈیو کا انکار نہ کر کے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ باقی شام کو منڈی بہاؤالدین۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کے معزز جج نے اپنے خلاف لگائے ہوئے تمام الزامات مسترد کر دیئے، انہوں نے ویڈیو کو جعلی، جھوٹی اور مفروضے پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا اور انہوں نے تمام فیصلے قانونی شواہد کی بنیاد پر کئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دباؤ یا رشوت کے لالچ میں فیصلہ سنانا ہوتا تو وہ ایک مقدمے میں سزا اور دوسرے میں بری نہ کرتے۔

 
خبر کا کوڈ : 803703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش