0
Saturday 13 Jul 2019 11:23

ڈولفن فورس کو فرسٹ ایڈ اور نفسیاتی تربیت دینے کا فیصلہ

ڈولفن فورس کو فرسٹ ایڈ اور نفسیاتی تربیت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ڈولفن اہلکاروں کو ذہنی تناؤ اور غصہ پر قابو پانے کیلئے ماہرین نفسیات کی مدد حاصل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں ڈولفن پولیس کیخلاف مشتعل ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر ان کو ذہنی تناؤ اور حالات سے پُرامن رہ کرکے مقابلہ کرنے کیلئے نفسیاتی کورس کروانے کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میں پنجاب یونیورسٹی کے سائیکولوجی ڈیپارٹمنٹ سے مدد لی گئی ہے اور جن اہلکاروں کیخلاف برے رویے کی شکایات موصول ہوئیں ہیں انہیں ماہرین نفسیات لیکچر دیں گے۔ ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) فورس کو ابتدائی طبی امداد دینے کا کورس بھی کروایا جائے گا۔ فرسٹ ایڈ کٹ کو ڈولفن فورس اور پی آر یو فورس کی یونیفارم کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹریفک حادثہ کی اطلاع پر ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار ریسکیو1122 سے بھی پہلے جائے وقوعہ پر پہنچ جاتے ہیں، اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ جب ڈولفن اور پی آر یو فورس کے اہلکار موقع پر پہنچیں تو وہ ٹریفک حادثے میں زخمی کو طبی امداد بھی فراہم کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریڈ کریسنٹ سے ڈولفن فورس کا ایک ایم او یو سائن کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام ڈولفن اور پی آریو فورس کے اہلکاروں کو ریڈکریسنٹ ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ دے گا۔ ریڈ کریسنٹ کی جانب سے ڈولفن پولیس کو فرسٹ ایڈ کٹ بھی فراہم کی جائے گی جو وہ اپنے یونیفارم کی بیلٹ کے ساتھ ایڈجسٹ کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 804779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش