0
Sunday 14 Jul 2019 15:02

شریف خاندان پاکستان کیلئے باعث شرمندگی بن چکا ہے، علی زیدی

شریف خاندان پاکستان کیلئے باعث شرمندگی بن چکا ہے، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے شہباز شریف کے ایک اور مبینہ کرپشن اسکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان پاکستان کیلئے باعث شرمندگی بن چکا، برسوں سے دو خاندان پاکستان کیلئے عالمی رسوائی کا سبب ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ مجرموں کی پشت پناہی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو پیسوں کا لالچ اور دباﺅ ڈالنا اسی خاندان کا شیوہ رہا ہے، عالمی رہنما بھی کہہ رہے ہیں کہ کہیں یہ زلزلے کا پیسہ تو نہیں کھا گئے۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے شہباز شریف کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کے بارے میں آرٹیکل تحریر کیا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 805021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش