0
Thursday 1 Aug 2019 18:08

صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، اجلاس کے آغاز میں قرارداد منظور کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جو ناکام رہی، تحریک کے حق میں ارکانِ سینیٹ کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی، جس پر 64 ارکان نے کھڑے ہوکر تحریک کی حمایت کی  تھی۔ قرارداد کے حق میں پچاس ووٹ پڑے اور مطلوبہ ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کے سبب قرارداد مسترد کردی گئی۔ سینیٹ کے 64 ارکان کی حمایت کے سبب تحریک عدم اعتماد منظور ہوگئی تھی، تاہم خفیہ رائے شماری میں صادق سنجرانی فتح یاب ہوئے۔ سینیٹ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے خفیہ رائے شماری کرائی گئی تھی، تمام حاضر ارکانِ سینیٹ نے حروف تہجی کے حساب سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، تین ارکان کی جانب سے ووٹ کاسٹ نہیں کیے گئے، جن میں سے دو جماعت اسلامی کے ہیں۔

قرارداد کے حق یا مخالفت میں ووٹ دے کر بیلٹ باکس میں ڈالنا لازمی تھا، ایوان کی قیادت اس وقت بیرسٹر سیف کررہے ہیں اور وہی نتائج کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ عید الفطر کے بعد اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومتی ارکان نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان کیا تھا۔ اپوزیشن کی جانب سے اس سلسلے میں رہبر کمیٹی بنائی گئی تھی، جس نے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 808300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش