0
Sunday 11 Aug 2019 16:57

پاراچنار، یوم عرفہ کی مناسبت سے مجالس اور اجتماعی دعاؤں کا انعقاد

پاراچنار، یوم عرفہ کی مناسبت سے مجالس اور اجتماعی دعاؤں کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ عرفہ کے دن کی مناسبت سے آج پاراچنار شہر سمیت اکثر دیہاتوں میں مجالس اور اجتماعی دعا کا انعقاد کیا گیا۔ جناب مسلم ابن عقیل کی شہادت کی مناسبت سے آج دن دو بجے کے بعد مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے فلسفہ حج، حج اور عرفہ کے اعمال کے علاوہ سیرت اہلبیت علیھم السلام بالخصوص مسلم ابن عقیل علیہ السلام کی زندگی اور شہادت کے واقعات ذکر کئے۔ مجالس عزا کے علاوہ یوم عرفہ کی مناسبت سے اکثر امام بارگاہوں، مساجد نیز جگہ جگہ انفرادی طور پر گھروں میں دعائے عرفہ امام حسین علیہ السلام کی تلاوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں محبین اہلبیت نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر دنیائے اسلام خصوصاً کشمیر اور فلسطین کی آزادی نیز امریکہ، اسرائیل اور انکے زر خرید غلام آل سعود کی نابودی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 810104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش