0
Wednesday 28 Aug 2019 11:13

پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی، خاتون پر مبینہ تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے

پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی، خاتون پر مبینہ تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے
اسلام ٹائمز۔ تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے خاتون پر مبینہ تشدد کرنے کے بعد سر کے بال کاٹ دیئے۔ ملک میں خواتین پر تشدد کا سلسلہ نہ رک سکا۔ فیصل آباد میں خاتون نے بااثر ملزمان کے خلاف اپنی بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا، تو پولیس بھی مخالفین کی حمایت میں بول پڑی۔ متاثرہ خاتون رابعہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے مخالفین سے صلح پر مجبور کیا گیا اور انکار کرنے پر خاتون پولیس افسر ایس ایچ او ارم شاہ نے قینچی سے سر کے بال کاٹ دیئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ مخالف پارٹی کے کہنے پر پولیس نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے انصاف کے حصول کے لیے سی پی او کو درخواست دے دی، جبکہ علاقہ مجسٹریٹ تھانہ ویمن نے متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی۔

دو روز قبل انکشاف ہوا کہ لاہور میں پولیس اہلکار خاتون کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرنے اور لوٹنے میں ملوث ہیں۔ متاثرہ شہری ارشد کا کہنا تھا کہ خاتون نے ان کی دکان پر آکر 10 ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں پولیس کو بلا لیا۔ پولیس اہلکار ’’کھاری‘‘ نے ساتھیوں کے ساتھ  انہیں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں تھانے لے جا کر 40 ہزار روپے لے کر چھوڑا۔
خبر کا کوڈ : 813073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش