0
Wednesday 4 Sep 2019 21:42

امام حسینؑ نے باطل قوتوں کے سامنے کھڑے ہونے کا درس ہے، سلیم حیدر

امام حسینؑ نے باطل قوتوں کے سامنے کھڑے ہونے کا درس ہے، سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی قربانی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ ہم باطل قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور تمام مصلحت سے بالاتر ہوکر سچ اور حق کے علم کو بلند رکھیں۔ کراچی میں مہاجر نوجوانوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم حیدر نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے، ذاتی اختلافات اور رنجشوں کو بھلا کر آپس میں بھائی چارے کی فضا پیدا کی جائے اور ملک دشمن عناصر پر نظر رکھی جائے، جو ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرکے پاکستان اور نظریہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر پاکستان کے خالق ہیں، اس لئے ان پر زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی حفاظت اور اسے مضبوط بنائیں، اگر اسے نقصان پہنچے گا تو مہاجر کی اساس اور ان کی قوت کمزور پڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 814508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش