0
Friday 6 Sep 2019 19:00

شہداء قوم کا عظیم سرمایہ، ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

شہداء قوم کا عظیم سرمایہ، ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج یوم دفاع کے موقع پر لانس نائیک تیمور اسلم شہید کے گھر آئے اور بے مثال جرات و بہادری پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ شہداء قوم کا عظیم سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع تحفظ اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ مسلح افواج اور قوم وطن عزیز کی آزادی و خود مختاری اور سلامتی کیلئے متحد اور یک جان ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہلخانہ کی پوری قوم قرض دار ہے اور ان کے عظیم حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے کہا کہ لانس نائیک تیمور اسلم 15 اگست کو ایل او سی پر شہید ہو گئے تھے۔ تیمور شہید قوم کا سرمایہ ہیں اور شہادت کو یاد رکھا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو عبرت ناک شکست دی۔
خبر کا کوڈ : 814853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش