0
Tuesday 28 Jun 2011 07:19

نام نہاد طالبان امریکہ کے اشاروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

نام نہاد طالبان امریکہ کے اشاروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسلم ممالک اپنے فیصلے خود کرنے کی عادت ڈالیں اور یہ عزم کرلیں کہ کسی بیرونی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا تو یقیناً مسلم ممالک ترقی کی جانب گامزن ہو جائیں گے اور انتہا پسند دہشت گرد بھی کمزور ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اسلام آباد سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلم ممالک کی زوال پذیری کا سبب یہ ہے کہ وہ اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کرکے یہود و نصاریٰ کے اشاروں پر چل پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے ہرگز دوست نہیں ہو سکتے بلکہ یہ مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد طالبان امریکہ کے اشاروں پر دہشتگردی کر رہے ہیں اور طاقت کے تحت اپنا بناؤٹی نام نہاد مذہب امپوز کر کے امریکی مفادات کی راہ ہموار کر رہے ہیں، جسے سنی تحریک کسی طور برداشت نہیں کریگی۔
 ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو بھی امریکی عوام دشمن سازشوں کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک یا اداروں کی امداد مسلم دنیا کیلئے عذاب ہے، لہذا اس عذاب سے نجات حاصل کرنے کیلئے پاکستان سمیت مسلم دنیا کے حکمران مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادیں ملکی سلامتی وبقاء اور اسلام کے تشخص کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، حکمران ذاتی مفادات سے باہر نکل کر صرف ملک وقوم کے مفاد میں فیصلے کریں تو دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 81571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش