0
Tuesday 17 Sep 2019 12:29

محکمہ لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان میں محکمانہ خط و کتابت اردو میں کرنیکے احکامات

محکمہ لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان میں محکمانہ خط و کتابت اردو میں کرنیکے احکامات
اسلام ٹائمز۔ اردو زبان کی ترویج کیلئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ ایل جی این آر ڈی (لوکل گورنمنٹ) گلگت بلتستان میں تمام محکمانہ خط و کتابت اردو میں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق محکمہ میں اب تمام آفیشل کام اردو زبان میں ہوں گے۔ یاد رہے کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے بھی اپنے ایک فیصلے میں تمام اداروں کو محکمانہ خط و کتابت اردو زبان میں کرنے کا حکم جاری کیا تھا، تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان نے 08 ستمبر 2015ء کو اپنے ایک تاریخی فیصلے میں اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کا حکم دیا تھا۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اردو کو سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے سے متعلق فیصلے کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا تھا۔ اس حکم نامے پر بھی پاکستان میں ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا، صرف چند سرکاری ویب سائٹ کا اردو ورژن ہی وجود میں آسکا جبکہ سرکاری اور دفتری زبان بدستور انگریزی رائج ہے۔
خبر کا کوڈ : 816625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش