0
Wednesday 25 Sep 2019 22:53

حکومتیں مہم نہیں چلایا کرتیں، ان کی ذمہ داری ہوتی ہے عوام کو سہولیات مہیا کرنا، ارسلان تاج

حکومتیں مہم نہیں چلایا کرتیں، ان کی ذمہ داری ہوتی ہے عوام کو سہولیات مہیا کرنا، ارسلان تاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں شروع کردہ صفائی مہم پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کا کام مہم چلانا نہیں بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتا ہے، اگر صفائی کا عمل ڈی سیز کے ہی حوالے کرنا تھا تو سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کا کیا کام رہ جاتا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کے 2014ء کے قانون کے بعد اربوں روپے کا عوامی فنڈ کرپشن کی نذر ہوگیا، عوام کے اربوں روپے سالڈ ویسٹ کے ذریعے ہڑپ کئے گئے۔

ارسلان تاج نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر تھی تو کچرے پر سعید غنی اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ کو کیوں فارغ کیا گیا؟ صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں ارسلان تاج گھمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا مقصد اب صرف این آر او فنڈز کا طلب رہ گیا ہے، کراچی والوں کو بیوقوف بنانے والے حکمران آج سے چار دن قبل اپنے بارہ سال دور حکمرانی کا حساب بھی دیں۔
خبر کا کوڈ : 818391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش